عوام کو بنیادی سروسز کی فراہمی اولین ترجیح‘ سیکرٹری ہاؤسنگ ساؤتھ پنجاب 

  عوام کو بنیادی سروسز کی فراہمی اولین ترجیح‘ سیکرٹری ہاؤسنگ ساؤتھ پنجاب 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب جیسی بنیادی سروسز کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے(بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

 گا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر انتظام جنوبی پنجاب میں جاری  ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایا تکمیل تک پہنچا کر عوام کو اس کے ثمرات سے مستفید کیا جائے گا فیلڈ افسران منصوبوں کی باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کرکے کوالٹی آف ورک کو کو یقینی بنائیں  انہوں نے ان خیالات کا اظہار تونسہ شریف،جو لیانی مکول کلاں اور مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب،پارکس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا  چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساؤتھ پنجاب  راؤ محمد قاسم  سپرینٹنڈنگ انجینئر  ڈیرہ غازی خان ڈویڑن اکرام ہاشمی سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب نے جولیانی مکول کلاں میں واٹر سپلائی سکیموں کے ٹیوب ویلوں،تونسہ شریف کے مختلف وارڈز  میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں،گلیوں میں ٹف ٹائل کی تنصیب کمال پارک، گدام پاک سٹی  کی انسپکشن کرکے ان کے معیار کو چیک کیا اس دوران انہوں  نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو منصوبوں کی جلد تکمیل کروانے اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

ترجیح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -