ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کا بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان 

ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کا بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان 

  

لاہور (این این آئی) کورونا وائرس سے بچا ؤاور سکیورٹی کے بہترین اقدامات کے باعث برٹش ائیر ویز کے بعد برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک اایئر ویز نے بھی پاکستان سے (بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں جس بنا پر ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز نے اپنے فضائی آپریشن بحال کر نے شروع کر دیے جبکہ نئی غیر ملکی ائیر لائنز بھی پاکستان میں اپنا فضائی آپریشن شروع کر رہی ہیں۔برطانیہ کی ایک اور ائیر لائن ورجن اٹلانٹک ائر ویز نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہورر سے لندن ہیتھرو، اسلام آباد سے لندن ہیتھرو کے ساتھ اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پر وازیں دستیا ب ہو نگی۔ورجن اٹلانٹک11 دسمبر 2020 سے پاکستان سے فلائٹ آریشن شروع کرے گی،اسلام آباد سے مانچسٹر پرواز ہفتے میں 4 بار سوموار، بدھ، جمعہ، ہفتے کو چلے گی،14 دسمبر 2020سے لاہور سے لندن ہیتھرو کی پر واز ہفتے میں 4 بار سوموار، بدھ، جمعہ، ہفتے کو چلے گی۔

 ورجن اٹلانٹک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -