ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کیلئے زیادہ  سے زیادہ پودے لگائے جائیں‘ چودھری  آصف مجیدکا تقریب سے خطاب

    ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کیلئے زیادہ  سے زیادہ پودے لگائے جائیں‘ ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں جاری ”پلانٹ فار پاکستان“ شجر کاری مہم (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

کے تحت وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جارہی ہے گذشتہ روز ای لائبریری کی ری اوپننگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے انہوں نے ای لائبریری کے لان میں پودا لگاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں بھر پور انداز سے شجر کاری مہم جاری ہے اور اس مہم کے دوران مختلف سرکاری ادارے ضلع بھر میں 3لاکھ75ہزار سے زائد پودے لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پودے اور درخت لگایا وقت کی اہم ضرورت ہے جنگلات کی کمی کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ موسم میں شدت آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف پودے لگانے ہیں بلکہ ان کے مکمل تحفظ اور آبیاری کے لئے چھوٹے بچوں کی طرح نگہداشت کو بھی یقینی بنانا ہے۔انہوں نیڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر و چیف لائبریرین اشفاقخان کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے  مزید پودے لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگہی فراہم کی جائے گی ہر شہری کم از کم دو پودے لگا کر ذمہ داری سے حفاظت یقینی بنائے۔محمداشفاق خان اورڈسٹرکٹ سپورٹس کوآرڈینیٹر میاں ارشاد نبی نے کہ کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ممالک میں شامل ہے جس کی بڑی وجہ جنگلات کی کمی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن پر ہم نے مل جل کر اس ارض پاک کو سرسبزو شاداب بنانا ہے۔اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدر ی ظہوراحمدگوجر، چوہدری جاویداختر، پروفیسر عمران بشیر، سلمان احمد چوہدری، محمد عثمان، فیصل سعید، ممبر مارکیٹ کمیٹی جام عابد علی لاڑ ودیگرموجودتھے۔

آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -