کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے‘ حسین جہانیاں گردیزی
ملتان (سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جس طرح چاہے منفی پروپیگنڈے کرلے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے زراعت کے شعبہ کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے مخدوم سید باقر سلطان گردی کی جانب سے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کے دوران کیا جس میں سید عمران حیدر گردیزی، علی دوست گردیزی، حسن رضا گردیزی، فرخ گردیزی،ڈاکٹر تقی حسین حسین گردیزی، ڈاکٹر سید مہدی حسین گردیزی، محمد علی گردیزی، سید حسن گردیزی، علی اکبر، ذوالقرنین (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)
بخاری، راؤ آصف، صفدر حسین، نواز ش شاہ، اعظم رامے، محمد صفدر باٹی ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی سید حسین جہانیاں گردیزی نے مزید کہا کہ کرپشن و لوٹ مار کی وجہ سے معیشت تباہ حالی کاشکار ہوئی جس کا خمیازہ عوام کو بھی 72سالوں سے بھگتنا پڑا لیکن اب احتساب کا وقت ہے جس کسی نے بھی کرپشن و لوٹ مار کی اسے حساب دینا پڑ ے گا انہوں نے کہا کہ کسان گھبرائیں نہیں ان کے مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں وہ دن دور نہیں جب زراعت کا شعبہ بہتر انداز میں سامنے آئے گا اور کاشت کاروں کو بھی ریلیف ملے گا۔
حسین جہانیاں