ضلع آواران میں فورسز کا آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک،ٹھکانے تباہ،بھاری اسلحہ برآمد

 ضلع آواران میں فورسز کا آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک،ٹھکانے تباہ،بھاری اسلحہ ...

  

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران گولہ بارود سمیت اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کرلئے گئے جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 4دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور انتظامی کیمپ تباہ کردیے گئے ہیں۔

دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -