گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات نہ ہونا سب سے بڑا نیشنل سکیورٹی رسک ہوگا:بلاول بھٹو زرداری

گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات نہ ہونا سب سے بڑا نیشنل سکیورٹی رسک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات نہ ہونے کو سب سے بڑا نیشنل سکیورٹی رسک قرار دیدیا۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فیئر اینڈ فری الیکشن نہ ہونا ملک کیلئے ایک بڑا نیشنل سکیورٹی رسک ثابت ہوسکتا ہے، انہوں نے گلگت بلتستان میں اپنی پارٹی کو بھرپور الیکشن مہم چلانے کی ہدایت کردی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن جیت کر آپ نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کو پورا کرنا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے جیالے گھر گھر جائیں اور بھٹو شہید کے پیغام کو عوام میں پہنچائیں۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -