فردوس شمیم نے اپنے بیان پر وزیراعظم سے معافی مانگ لی

فردوس شمیم نے اپنے بیان پر وزیراعظم سے معافی مانگ لی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران پر دئیے گئے بیان پر وزیراعظم سے مانگ لی۔فردوس شمیم  نقوی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم اورتمام پارٹی کارکنوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا میں کہنا چاہ رہا تھا کہ وزیراعظم سے وزیرِ توانائی اور ایس ایس جی سی کی شکایت کروں گا، میں اپنے قائد سے معذرت چاہتا ہوں جو نہایت پرعزم انسان ہیں جن سے میں آج تک ملا ہوں۔واضح رہے کہ کراچی میں گیس کی قلت پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ انہیں اس کی پروا نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہے یا مسلم لیگ (ن) کی، وہ تو شور مچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں گیس کی ڈیلیوری صحیح نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان سنیں، عمر ایوب اور ندیم بابر بھی سنیں، وہ اب ان سب کو شرم دلائیں گے۔فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ کچھ شرم ہوتی ہے،کچھ حیا ہوتی ہے،دوسال گزر گئے ہیں گیس کا مسئلہ حل کرو۔سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے گیس بحران پر اپنے جارحانہ بیان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے معافی بھی مانگ لی۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے لیڈر اور تمام انصافیوں سے معافی مانگتے ہیں، ان کا ارادہ تھا کہ وہ وزیراعظم سے وزیر توانائی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے بارے میں شکایت کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -