کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد سے قبل ہی حکومت نے ہتھیار ڈال دئیے،حافظ حسین احمد

کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد سے قبل ہی حکومت نے ہتھیار ڈال دئیے،حافظ حسین ...

  

 کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد سے قبل ہی حکومت نے ہتھیار ڈال دئیے ہے، اے پی سی کے انعقاد کے موقع پرمیڈیا پر جاری پابندیوں سمیت انٹرنیٹ بند کرکے مزید قدغن لگائے جانے کا امکان ہے،مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کوپیپلز پارٹی کی جانب سے ورچوئل خطاب کی دعوت سے ہی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ نوازشریف کے اے پی سی سے ورچوئل خطاب سے خوفزدہ حکمرانوں نے نواز شریف کو باہر بھیجنے اور خاموش رہنے کے لیے شعوری منصوبہ بندی اور کاوش کی تھی۔ وہ ہفتہ کے روز غیر منتخب اقلیتی مشیر شہباز گل کے بیان پر تبصرہ کررہے تھے۔

 حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ اول -