امن کااگ نوبیل انعام پاکستان اور بھارت کے نام 

امن کااگ نوبیل انعام پاکستان اور بھارت کے نام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک (این این آئی)امن کااگ نوبیل انعام پاکستان اور بھارت کے نام کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایوارڈ کا نام نوبیل انعامات کی پیروڈی پر رکھا گیا اور ان کے ذریعے سامنے لائی جانیوالی اکثر تحقیقات کا مقصد حقیقی زندگی کے مسائل سے نمٹنا جبکہ یہ مستند جرائد میں شائع بھی ہوتی ہیں۔ انعامات کا مرکز امریکا کی ہاورڈ یونیورسٹی کا سینڈرز تھیٹر ہے اور ہر سال ان کی تقریب ہنگامہ خیز ہوتی ہے۔ایوارڈ کی تقریب میں اکثر ایک چھوٹی سی لڑکی بھی شامل ہوتی ہے جو کسی بھی ایسے شخص کو ’بورنگ‘ کی آوازیں لگاتی ہے جبکہ ہال میں زیادہ تر لوگ کاغذ کے ہوائی جہاز اڑا رہے ہوتے ہیں تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ایوارڈز کی تقریب آن لائن ہوئی تاہم اصل نوبیل انعام یافتہ افراد نے شمولیت بھی کی۔رواں برس جہاں مختلف کیٹیگریز میں اگ نویبل ایوارڈز کا اعلان کیا گیا وہیں امن کا مزاحیہ انعام پاکستان اور بھارت کو دیا گیا ہے،یہ ایوارڈ دینے کا پس منظر یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سفارتکار آدھی رات میں ایک دوسرے کے گھروں کی گھنٹیاں بجا کر بھاگ جاتے ہیں، مذکورہ واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا
امن کا اگ ایوارڈ

مزید :

صفحہ اول -