وزیراعلیٰ کا بغیر پروٹوکول دورہ  ملتان کو خوبصورت بنانے کا حکم 

وزیراعلیٰ کا بغیر پروٹوکول دورہ  ملتان کو خوبصورت بنانے کا حکم 

  

ملتان (سپیشل  رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول شہر کا دورہ کیا اور شہر اولیاء کی خوبصورتی بارے احکامات جاری کئے جس پر عمل درآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ دے دیا ہے اور شہر کے 14 سیکٹرز سے تمام کوڑا کرکٹ اٹھانے کا حکم دیا ہے،ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر نے سی ای او عبدالطیف خان کو احکامات پر 100فیصد عملدرآمد کرانے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ تمام سیکٹرز انچارج کو صفائی آپریشن مکمل ہونے تک اپنے ایریاز میں موجود رہنے کا کہا گیا اور اضافی ڈیوٹی دینے والے ورکرز کو خصوصی الاونس دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں تمام ہیوی مشینری فیلڈ میں طلب کر لی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا ہے کہ سکولوں کے باہر موجود کنٹینرز کو دوسری جگہ شفٹ کیا جائے،کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر سکولوں کے اندر اور باہر صفائی اولین ترجیح ہے،کمپنی سکولوں کے اطراف کی سڑکوں کی صفائی کو یقینی بنائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی ایچ اے چونگی نمبر9 میں گرین بیلٹ کا کام جلد مکمل کرے جب کہ شہر کی تمام گرین بیلٹس کی خوب صورتی میں اضافہ کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -