طویل انتظار کے بعد، بغیر پوزیشن میٹرک نتائج کا اعلان،تقریب نہ ایوارڈز،سٹوڈنٹس مایوس

طویل انتظار کے بعد، بغیر پوزیشن میٹرک نتائج کا اعلان،تقریب نہ ...

  

  ملتان + بہاولپور + ڈیرہ (سپیشل رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ)  چیئرپرسن،تعلیمی بورڈ ملتان،ڈاکٹر شمیم اختر سیال نے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر،سیکرٹری بورڈکستورا جی شاد،سسٹم اینالسٹ قاضی مجیب الرحمٰن،ڈپٹی کنٹرولر امتحانات(میٹرک) عبدالحمید خان بلوچ کی موجودگی میں میٹرک سالانہ امتحان2020 ء کانتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن کیا۔چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر سیال نے کہا کہ وزیراعظم  پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ پرموشن پالیسی کے تحت وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ذاتی دلچسپی،  وزیرِ تعلیم، راجہ یاسرہمایوں کی خصوصی کاوش اورکنٹرولر امتحانات  ڈاکٹر ظفر اقبال طاہراور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت کی بدولت کرونا وائرس کی انتہائی پیچیدہ صورت حالات میں ایس او پیزکے تحت میٹرک سالانہ امتحان 2020 ء کی پیپر مارکنگ بروقت مکمل کی گئی،اس موقع پر چیئر پرسن ڈاکٹر شمیم اختر سیال  نے رزلٹ کی بروقت، شفاف اور فول پروف تیاری میں کنٹرولر امتحانات،سسٹم اینالسٹ،اسسٹنٹ کنٹرولر (سیکریسی)اور ان کی ٹیم کی کارکردگی اور تعاون کو سراہا۔  انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisemultan.edu.pk  اور مسیج سنٹر 800293 پر اپنا رول نمبر بھیج کر بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ ادھر تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک سالانہ امتحان2020ئکے نتائج کااعلان کردیا ہے،نتائج کے مطابق امتحان میں کل ایک لاکھ 13ہزار 407امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 96074پاس اور 17333فیل ہوگئے،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کی شرح 84.72فیصد رہی،نتائج کے مطابق سائنس گروپ کے 99627امیدوارامتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 86615پاس اور 13012فیل ہوگئے،سائنس گروپ کا نتیجہ 86.94فیصد رہا،آرٹس گروپ سے تعلق رکھنے والے 13780امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی،ان میں سے 9459پاس اور 4321فیل ہوئے،آرٹس گروپ میں امیدواروں کی  کامیابی کا تناسب 68.64فیصد رہا،امتحان میں کامیاب ہونے والے کل96074امیدوارو ں میں سے 21859نیاے پلس گریڈ حاصل کیا،اسی طرح 18482نے اے گریڈ،24083نے بی گریڈ،23215نے سی گریڈ،8258نے ڈی گریڈ،159نے ای گریڈ اور 18امیدواروں نے کوئی گریڈ حاصل نہیں کیا۔ جبکہ تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک سالانہ امتحان 2020 میں مجموعی طور پر 17 امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیس درج کیے گئے،ان میں سے 16کیسوں کا فیصلہ سنا دیا گیا جس کے تحت 13امیدواروں کو سزا  اور 3 کو نقل کے الزام سے بری کردیا گیا،جب کہ ایک امیدوار کا کیس زیرِ سماعت ہے۔ اس کے علاوہ پنجا ب بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلو ں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، کا لجوں میں فر سٹ ائیر کے داخلوں کا آغاز25 ستمبر سے ہو گا اور 11نومبر تک جاری رہے گا، داخلہ فارم جمع کرانے کے لئے آن لائن سہولیات بھی میسر ہو نگی، فر سٹ ائیر میں داخلو ں کے لئے کا لجز کے پر نسپلز کو ہدایات جاری کردی گئیں، جا ری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہیکہ نوٹس بورڈ پر تفصیلات درج کی جا ئیں، داخلے کے دوران ایس او پیز پر عمل کیا جا ئے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امتحانات میں گریڈنگ کا نظام نافذ کردیا،جس کے تحت اس سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج بغیر پوزیشن کے جاری کیے گئے ہیں  جبکہ طلبہ کے اعزاز میں تقریب بھی نہیں ہوئی،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 2سال قبل صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں گریڈ نگ کا نظام مرحلہ وار نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا،گزشتہ سال جاری ہونے والے نتائج میں نمبروں کے ساتھ گریڈ بھی جاری کیے گئے تھے، اب پوزیشنز بھی ختم کردی گئی ہیں،چیئرمین تعلیمی بورڈزکے مطابق اس سال کوئی بھی تقریب نہیں ہوگی،پنجاب بورڈز کی کمیٹی میں منظوری دی گئی ہے۔ تعلیمی بورڈ بہاول پور میں امتحا ن میٹرک سالانہ 2020  کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، نتیجہ79.91%  رہا۔تعلیمی بورڈ بھاول پور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان میٹرک  سالانہ 2020ء  کے نتائج کا اعلان آج مورخہ 19 ستمبر کو شام 5  بجے  چئیرمین بورڈ ڈاکٹرمحمد مظہر سعید نے کیا۔ نتائج کی تفصیلات میں کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری نے بتایا کہ اس امتحان میں 83221امیدواران نے شرکت کی جبکہ66504 امیدواران امتحان میں کامیاب ہو سکے اس طرح مجموعی طور پر نتیجہ کا تناسب 79.91%رہا انھوں نے بتایاکہ اس امتحان کا نتیجہ Relative Gradingاور  Percentile  سکور سسٹم کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے لہذا امتیازی پوزیشنز کی بجائے  Percentileگریڈز A,B,C,D,E استعمال کیے گیے ہیں۔نتائج کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisebwp.edu.pk پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ اْمیدواران اپنا رزلٹ  800298 پر رول نمبر SMSکر کے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اس امتحان میں شرکت کرنے والے  ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈ ان کے تعلیمی ادارہ جات کو جبکہ پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈ ان کے دئیے گئے ایڈریس پر ارسال کیے جا رہے ہیں۔جاری کی گئی امتحانی پالیسی کے مطابق  ایسے امیدواران جنہوں نے میٹرک سالانہ امتحان2020ء  میں جماعت نہم کے امتحان میں شمولیت کیلئے داخلہ فارم بورڈ ہذا کو بھجوایا تھالیکنCOVID-19 کی وجہ سے حکومتی ہدایات کے تابع امتحان کو منسوخ کرنا پڑااور ان امیدواران کو  دسویں جماعت میں پرموٹ کر دیا گیا ہے  اور یہ امیدواران  نویں جماعت کے امتحان کی بجائے میٹرک سالانہ امتحان 2021ء  میں صرف جماعت دہم کے امتحان میں شرکت کریں گے نیز اس کیٹگری کے امیدواران کو بورڈ کی مروجہ پالیسی /قواعد کے مطابق جماعت دہم میں حاصل کردہ نمبرات ہی جماعت نہم میں ایوارڈ کر کے رزلٹ شائع /جاری کیا جائے گا۔ ادھر چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان2020کے نتائج کا اعلان حکومت پنجاب کی ہدایت اور کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کیا گیا  اور الحمداللہ رزلٹ میں کامیابی کا تنازسب 85فیصد رہا۔ یہ بات انہوں نے کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی، سیکرٹری بورڈ ڈیرہ عبدالوحید قیصرانی، سسٹم اینالسٹ محمد بلال بھٹہ، اسسٹنٹ کنٹرولر محمد اسلام شاکر ودیگر کے ہمراہ رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہی تفصیلات کے مطابق رزلٹ کا اعلان چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے حکومتی ہدایت کے مطابق ٹھیک5بجے آن لائن لنک پر کلک کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر بورڈ میں 85فیصد طلبہ و طالبات کامیاب رہے جس میں گرلز کی تعداد بوائز کی نسبت زیادہ ہے میٹرک سالانہ امتحان 2020میں 32899طالبات نے حصہ لیا جس میں سے 28862نے پاس ہوئیں اور اس طرح 87.74فیصد طالبات نے کامیابی حاصل کی جبکہ 45899طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جبکہ 38119نے امتحان پاس کیا اور اس طرح بوائز میں کامیابی کا تناسب 83.04رہا انہوں نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کی مطابق اس مربتہ نتائج میں پوزیشن کی بجائے گریڈ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے مطابق 17519امیدواروں نے A+گریڈ، 13120امیدواروں نے Aگریڈ، 15368نے C، 4541نے Dاور صرف 30امیدواروں کو گریڈ Eحاصل کیا ڈاکٹر کشور نے بتایا کہ انٹر سالانہ 2020کے امتحان کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ 22ستمبر کو شام پانچ بجے کیا جائے گا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ رزلٹ انتہاء شفاف اور ایرر فری بنایا گیا ہے جس میں انہیں چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی سرپرستی حاصل تھی اسکے علاوہ آئی ٹی اورمتعلقہ برانچ کی شب و روز کی محنت کے سے وہ رزلٹ کو آر ایل فری بنانے میں کامیاب ہوئے انہوں نے تمام بورڈ ملازمین کا رزلٹ کی تیاری میں کام کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اس موقع پر یونین صدر ظفر اقبال کھوسہ، جنرل سیکرٹری محمد بلال جوئیہ، احمد علی قریشی، پروگرامرز سید طیب رضا، امجد رزاق غوری، محمد اکمل راجپوت، پی ایس سجاد حسین سرکانی و دیگر بھی موجود تھے۔ جبکہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میٹرک سالانہ امتحان 2020کا نتائج کا اعلان کر دیاپاس ہونیوالے امیدواران کا مجموعی تناسب 85فیصد رہا جبکہ سرکاری اداروں کے 89.27فیصد اور پرائیویٹ اداروں میں 69.26فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی یہ بات کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کے ہمراہ میٹرک سالانہ امتحان2020کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ میٹرک  سالانہ امتحان 2020میں کل 78793طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 66981طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی گورنمنٹ اداروں کی جانب سے 61988طلبہ و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 55341طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی اسی طرح گورنمنٹ اداروں میں کامیابی کا تناسب 89.27رہی جبکہ پرائیوٹ اداروں کے توسط سے امتحان میں شامل ہونیوالوں امیدواروں کی تعداد 16805تھی جس میں سے 11640امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور نتیجہ 69.26فیصد رہا ہے ضلعی سطح پر پاس ہونیوالے امیداروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے 81.27فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ لیہ کے84.41فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی اسی طرح مظفر گڑھ کے امیدواروں میں کامیابی کا تناسب سب سے زیادہ 87.87فیصد رہا اور راجن پور کے 83.66فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ گورنمنٹ اداروں کے توسط سے امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں میں کامیابی کا تناسب 87.89فیصد جبکہ پرائیویٹ الحاق شدہ اداروں میں کامیابی کا تناسب 92.54فیصد جبکہ پرائیویٹ طور پر امتحان میں شریک ہونیوالے طلبہ و طالبات میں کامیابی کا تناسب 69.26فیصد رہا۔

مزید :

صفحہ اول -