ٹوبہ ٹیک سنگھ :موٹروے پر ٹریلر اور گاڑی میں تصادم ،خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے پر ٹریلر اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہے جبکہ 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق گاڑی میں سوار 6 افرادفیصل آباد ایئر پورٹ سے لیہ جا رہے تھے کہ موٹروے ایم فور پر ٹریلر اور گاڑی میں خوفناک تصادم ہوگیا ،حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے،جاں بحق ہونے والوں میں عیسیٰ ، یعقوب، عمران اور دیگر شامل ہیں ۔