کرائے کے ترجمان اور لوٹے اپنا سامان باندھ لیں، مریم اورنگزیب

کرائے کے ترجمان اور لوٹے اپنا سامان باندھ لیں، مریم اورنگزیب
کرائے کے ترجمان اور لوٹے اپنا سامان باندھ لیں، مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان اور لوٹے اپنا سامان باندھ لیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے اور اب کرائے کے ترجمان اور لوٹے بھی اپنا سامان باندھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹوئٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے اور اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کا جذبہ بتا رہا ہے پاکستان کا وزیر اعظم کون ہے جبکہ سلیکٹڈ حکومت پر ہفتہ اور اتوار کی شب قیامت کی رات تھی۔ سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -