نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز مری سے اسلام آباد روانہ 

نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز مری سے اسلام آباد روانہ 
نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز مری سے اسلام آباد روانہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز مری سے اسلام آباد روانہ ہو گئیں،مریم نواز اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ منسٹر انکلیو پہنچیں گی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ن لیگ کاوفد شہبازشریف کی قیادت میں اے پی سی میں شرکت کیلئے روانہ ہو گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں شرکت سے قبل غیررسمی مشاورت ہو گی،شہبازشریف وفد کو پارٹی موقف پر تفصیلی بریفنگ کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خطاب اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -