وہ سیاسی رہنما جس نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی، اپوزیشن کو بڑا دھچکا

وہ سیاسی رہنما جس نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی، ...
وہ سیاسی رہنما جس نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی، اپوزیشن کو بڑا دھچکا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آل پاٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے سیاسی رہنماﺅں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکاہے تاہم اس اہم ترین موقع پر بی این پی کے اختر مینگل طبیعت کی خرابی کے باعث شریک نہیں ہو سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل جماعت کی جانب سے اختر مینگل کی بجائے اب اے پی سی میں نمائندگی کیلئے وفد شرکت کرے گا ۔دوسری جانب کل جماعتی کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان سمیت اہم سیاسی شخصیت نے پہنچنا شروع کر دیاہے ، بلاول بھٹو زرداری اے پی سی میں شرکت کیلئے نجی ہوٹل پہنچ گئے ہیں ، یوسف رضا گیلانی ، نیئر بخاری ، نفیسہ شاہ سمیت دیگر کئی افراد بھی پہنچ چکے ہیں۔

 اے پی سی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اے پی سی میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے اور خطاب بھی کریں گے۔ ک±ل جماعتی کانفرنس میں مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل، بی این پی عوامی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی جب کہ جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -