2023تک اے پی سیز ہوتی رہیں گی حکومت قائم رہے گی ،گورنر پنجاب چودھری سرور

2023تک اے پی سیز ہوتی رہیں گی حکومت قائم رہے گی ،گورنر پنجاب چودھری سرور
2023تک اے پی سیز ہوتی رہیں گی حکومت قائم رہے گی ،گورنر پنجاب چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ 2023تک اے پی سیز ہوتی رہیں گی حکومت قائم رہے گی ، اپوزیشن جماعتوں کااپنا اپناپیج ہے یہ کبھی ایک پیج پر نہیں آ سکتیں،حکومت کے 2 سال مکمل ہو چکے باقی 3 سال بھی پورے ہونگے ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی امور بارے بات چیت ہوئی،گورنر سندھ نے بارشوں سے متاثرہ سندھی عوام کیلئے ریلیف پیکیج پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ 2023تک اے پی سیز ہوتی رہیں گی حکومت قائم رہے گی ، اپوزیشن جماعتوں کااپنا اپناپیج ہے یہ کبھی ایک پیج پر نہیں آ سکتیں،حکومت کے 2 سال مکمل ہو چکے باقی 3 سال بھی پورے ہونگے ۔
چودھری سرور نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا ہے ،عوام حکومتی بیانیہ کیساتھ کھڑی ہے مخالفین ناکا م ہوں گے ، وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے ، افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،ملک پہلی بار درست سمت میں کامیابی سے آگے بڑھ رہاہے۔