”حکومت نے اپوزیشن کی آل پاٹیز کانفرنس کو انعقاد سے پہلے ہی کامیاب کروا دیاہے “سینئر صحافی حامد میر بھی بول پڑے 

”حکومت نے اپوزیشن کی آل پاٹیز کانفرنس کو انعقاد سے پہلے ہی کامیاب کروا دیاہے ...
”حکومت نے اپوزیشن کی آل پاٹیز کانفرنس کو انعقاد سے پہلے ہی کامیاب کروا دیاہے “سینئر صحافی حامد میر بھی بول پڑے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہونے جارہی ہے اور اس حوالے سے سیاستدانوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیاہے جس کی میزبانی پیپلز پارٹی کر رہی ہے تاہم اب سینئر صحافی حامد میر نے کل جماعتی کانفرنس کو حکومتی کو وزراءکے رد عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے انعقاد سے قبل ہی کامیاب قرار دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی وزرا ء، مشیروں اور معاون خصوصی نے قطار در قطار اورجوک در جوک پریس کانفرنس شروع کردی ہیں ،اوراعلان کر رہے ہیں کہ نوازشریف مفرور ہے اگر اس نے خطاب کیا تو پیمرا حرکت میں آئے گی ۔میں نے یہ بھی سنا ہے کہ زیر و جمع زیرو برابر ہے زیرو کے لیکن جس طرح حکومت رد عمل دے رہی ہے تو ایسا لگ رہاہے کہ پاکستان میں بہت بڑا طوفان آ گیاہے ، ابھی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی نہیں ہے اور وہ بڑے پریشان دکھائی دے رہے ہیں ، دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا ہواہے ، اے پی سی میں پتا نہیں کیا فیصلے ہونے ہیں لیکن حکومتی وزراءاور مشیرجس طرح رد عمل دے رہے ہیں تو انہوں نے کل جماعتی کانفرنس کو اس کے انعقاد سے پہلے ہی کامیاب کر دیاہے ۔

مزید :

قومی -