سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں کوئی ایماندار ایس ایچ او آگیا ہے ، شہباز گل 

سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں کوئی ایماندار ایس ایچ او آگیا ...
سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں کوئی ایماندار ایس ایچ او آگیا ہے ، شہباز گل 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کااکٹھ ہو رہا ہے ،یہ 2 سالوں میں پانچواں اکٹھ ہو رہاہے،سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں کوئی ایماندار ایس ایچ او آگیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کااکٹھ ہو رہا ہے ،یہ 2 سالوں میں پانچواں اکٹھ ہو رہاہے، آپ نے کسی دور میں اپوزیشن کی اتنی میٹنگز نہیں دیکھی ہوں گی ، اربوں کی منی لانڈرنگ کی جو پیاس تھی وہ بجھ نہیں رہی ، یہ وہی لوگ ہیں جو ہیلی کاپٹروں پر پتیلے، چمچے رکھ کر لے جاتے تھے ، جہاں لوگوں کو اب چائے کا کپ بھی نہیں مل رہا،وہاں سب کو پتہ ہے کیسے کھابے کھولے جاتے تھے ، ہم نے 2 سال میں کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں 5 اے پی سی کرنا پڑ گئیں ۔

شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں کوئی ایماندار ایس ایچ او آگیا ہے ، سب سے بڑے چور کا نام سب سے اوپر ہوتا ہے، اے پی سی میں یہ اپنے نام کے برابر جا رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی چند سیٹیں بھی پنجاب میں نہیں ہیں ، یہ مانگ کیا رہے ہیں ”این آر او“۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ 34 شقیں دیکر فیٹف کے قانون کو یہ کالا قانون کہتے رہے ، شریف فیملی دوسری پارٹیوں کا مذاق اڑاتی تھی ،آج پورا خاندان بلاول کی بارگاہ میں حاضر ہے ،آج اے پی سی نہیں کرپٹ اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے ، منی لانڈرنگ سے انہیں مسئلہ رہا کہ انہوں نے فیٹف کا بل پاس نہیں ہونے دینا،شہبازشریف نے کہااسلام آباد میں علی بابا40 چور بیٹھے ہیں انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ، آج یہ خود 41 ویں چور کی کرشی کیلئے بھاگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اگر ڈاکے میں کسی کو انعام مل سکتا ہے تو وہ زرداری ہے، زراری نے کہاکہ جب بھی ن لیگ کو حکومت ملی انہوں نے ملک کو کنگال کردیا، بیماری، بہانہ ،قطری خط، لوٹی ہوئی دولت کا حساب مانگیں تو جھوٹ، چور بازراری ک امعاملہ ہو تو کوئی شریف فیملی کا مقابلہ نہیں کر سکتا ،آج بلاول کے گھر کیوں جاناپڑا،انہیں عمران خان سے اتنا خوف کیوں ہے ، عمران خان کی حکومت میں کوئی فیاض ٹونڈا، عابدباکسر نہیں ہے ، انہیں خوف صرف احتساب کا ہے ،

شہباز گل کاکہناہے کہ فلیگ شپ ریفرنس میں ساری زندگی کیلئے نوازشریف کو نااہل قراردیاگیا،چودھری شوگر ملز کی کرپشن میں 410 ملین کی منی لانڈرنگ ہے ، شہبازشریف کے ویلتھ میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے ، شریف فیملی کسی زمانے میں خود کو خطے کا”فرعون“سمجھتی تھی ، شریف فیملی پر کرپشن کے 100 مقدمات ہیں ،جب ہمیں حکومت ملی تو 31 ارب ڈالر کی ضرورت تھی ، ہم ان کے قرضوں کی ہی قسطیں ادا کررہے ہیں ،20 ارب ڈالر کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -