حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں ہے ، شیری رحمان 

حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں ہے ، شیری رحمان 
حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں ہے ، شیری رحمان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت نے اپنے پاؤں پرکلہاڑی خودماری ہے، حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں ہے ، حکومت اے پی سی کے باعث دباﺅ میں ہے ۔

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اے پی سی ہو رہی ہے ، کراچی سے آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ، نوازشریف لندن سے ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے ،انہوں نے کہاکہ آج ایکشن پلان مجموعی طور پر بنایا جائے گا،اے پی سی میں تمام جماعتیں اپنا موقف پیش کریں گی ۔

شیری رحمان نے کہاکہ حکومت نے اپنے پاؤں پرکلہاڑی خودماری ہے،حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں ہے ، حکومت اے پی سی کے باعث دباﺅ میں ہے ، ان کاکہناہے کہ اے پی سی میں کچھ بات چیت بند دروازوں میں ہوگی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -