فضل الرحمان اور نوازشریف کی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر مشاورت

فضل الرحمان اور نوازشریف کی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر مشاورت
فضل الرحمان اور نوازشریف کی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر مشاورت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ پر کیا ہے ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور آج ہونے والی اے پی سی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اے پی سی اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت ہوئی ہے۔ اسمبلیوں سے استعفیٰ اور احتجاجی تحریک کے آپشنز پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اپوزیشن کو ملک بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے ، ہر گزرتے دن کیساتھ معاشی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے ، عوام میں حکومت بارے سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ،نوازشریف نے کہاکہ اپوزیشن کی اے پی سی میں اہم فیصلے کئے جانے چاہئیں۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -