بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ 

بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، عاصم ...
بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ ایم 8 شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی ، علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی استحکام اور ترقی آئے گی ، عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ امن منصوبوں سے علاقے میں پایا جانیوالا احساس محرومی ختم ہو گا،علاقے کے عوام کو وہ سب دیا جا رہا ہے جس کے وہ دہائیوں سے منتظر تھے ،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے منصوبوں پرکام دن رات جاری ہے۔