اے پی سی میں بیگم صفدر کی شرکت شہبازشریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے، فیاض الحسن چوہان

اے پی سی میں بیگم صفدر کی شرکت شہبازشریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے، فیاض الحسن ...
اے پی سی میں بیگم صفدر کی شرکت شہبازشریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے، فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ اے پی سی میں بیگم صفدر کی شرکت شہبازشریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے، شہبازشریف کئی سال سے بھائی اور بھتیجی کو دھوکا دینے میں مصروف ہیں ،شہبازشریف کو بھائی کی واپسی یا بیگم صفدر کی روانگی سے کوئی سروکار نہیں ،ان کا واحد مقصد اپنے اور اپنے بیٹے کیخلاف کیسز سے جان چھڑانا ہے ۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہاکہ یہ چاہتے ہیں کہ نیب ان کے ادوار کی طرح غیر فعال رہے ،الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے ہاتھ رسوائی اور جگ ہنسائی ہی آئے گی ،اپوزیشن ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد لانے کاشوق پورا کرلے ۔
فیاض الحسن چوہا ن نے کہاکہ وزیراعظم سیاسی مافیا کیخلاف ملکی بقا، خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کاسفر آئندہ 3 سال بھی جاری رہے گا۔