”حکومت کیلئے تخت تخت ہو گا یا تختہ؟“،شہباز شریف اور مریم نواز صحافی کے سوال کا جواب دیئے بغیر ہی چل دیئے 

”حکومت کیلئے تخت تخت ہو گا یا تختہ؟“،شہباز شریف اور مریم نواز صحافی کے سوال ...
”حکومت کیلئے تخت تخت ہو گا یا تختہ؟“،شہباز شریف اور مریم نواز صحافی کے سوال کا جواب دیئے بغیر ہی چل دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کا وفد شہباز شریف کی قیادت میں اے پی سی میں شرکت کیلئے اے پی سی میں پہنچ گیا، صحافی کے سوال ”حکومت کیلئے تخت تخت ہو گا یا تختہ“شہباز شریف اور مریم نواز جواب دیئے بغیر ہی آگے بڑھ گئے ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی اب سے کچھ دیر میں شروع ہو گئی ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کاآمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کا وفد بھی شہبازشریف کی قیادت میں مقامی ہوٹل پہنچ گیا، صحافی کے سوال ”شہبازشریف صاحب ووٹ کو عزت دو یا مفاہمت کو عزت دو ؟“کے جواب میں صدر مسلم لیگ ن نے کہاکہ جو آپ سمجھیں ۔
صحافی کے سوال ”حکومت کیلئے تخت تخت ہوگا یا تختہ؟“پر شہباز شریف اور مریم نواز جواب دیئے بغیر ہی چلے گئے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ کچھ لوگوں کیلئے تختہ اور جمہوریت کیلئے تخت ہو گا۔
جبکہ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اے پی سی کی کامیابی یہ ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں شریک ہیں ، دوسری کامیابی یہ ہے کہ نوازشریف، آصف زرداری خطاب کریں گے ۔