برطانوی وزیراعظم کی تنخواہ پر بھی کٹ لگ گیا، اب کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟ خبرآگئی

برطانوی وزیراعظم کی تنخواہ پر بھی کٹ لگ گیا، اب کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟ ...
برطانوی وزیراعظم کی تنخواہ پر بھی کٹ لگ گیا، اب کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟ خبرآگئی
سورس: creative commons license

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برطانیہ (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دوستوں کا خیال ہے کہ بورس جانسن تنخواہ میں کٹوتی کے بعد اپنے بیٹے کے لیے آیا نہیں رکھ سکیں گے۔بورس جانسن کی تنخواہ کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ سالانہ یعنی ساڑھے بارہ ہزار پاﺅ نڈ ماہانہ ہے، وہ رواں برس کے اوائل میں ایک بچے کے باپ بنے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے دوستوں کا موقف ہے کہ بورس جانسن کے گھر میں ملازمہ بھی نہیں، صفائی کرنے کے لیے ایک ملازم ہے اور وہ اس سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں کہ اپنے بچے کے لیے آیا کیسے رکھیں؟واضح رہے کہ بورس جانسن سرکاری رہائش میں رہنے کو ترجیح نہیں دیتے۔

مزید :

برطانیہ -