" مجھے زبان سمجھ نہیں آتی لیکن احساسات سمجھ سکتا ہوں" سیلاب سے متاثرہ بچے کی ویڈیو نے محمد حفیظ کو جذباتی کردیا

" مجھے زبان سمجھ نہیں آتی لیکن احساسات سمجھ سکتا ہوں" سیلاب سے متاثرہ بچے کی ...
سورس: Twitter/@MHafeez22

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو اندرونِ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بچے کی داستان نے جذباتی کردیا۔سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ ہاتھوں میں اپنا مرا ہوا مرغا اٹھائے سندھی میں حکومت کی ناکامی کی دہائی دے رہا ہے۔
گندے پانی میں کھڑا لڑکا جذباتی انداز میں حکومت پر تنقید کررہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں پرانا واپس کرو، پینے کا صاف پانی دے دو۔
بچے نے کہا کہ ’یہ گندہ پانی ہے جسے پی کر میرا مرغا مر گیا، میں پیوں گا تو میں بھی مرجاؤں گا۔‘


بچہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہمیں پینے کیلئے صاف پانی دو۔
اس وائرل ویڈیو پر محمد حفیظ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک جذبات سے بھرپور خطاب ہے، میں الفاظ سمجھنے سے تو قاصر رہا لیکن احساسات سمجھنے میں کامیاب رہا ہوں۔


محمد حفیظ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام پاکستانیوں کے لیے مساوی مواقع اور سہولیات ہونی چاہئیں۔

مزید :

کھیل -