موجودہ پاکستان کی سب سے ناکام ترین حکومت ہے، اب بھی خاموشی اختیار کی یہ خاموشی جرم بن جائے گی ،شہباز شریف 

موجودہ پاکستان کی سب سے ناکام ترین حکومت ہے، اب بھی خاموشی اختیار کی یہ ...
موجودہ پاکستان کی سب سے ناکام ترین حکومت ہے، اب بھی خاموشی اختیار کی یہ خاموشی جرم بن جائے گی ،شہباز شریف 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک میں احتساب کے نام پر اندھا انتقام ہورہا ہے ، حکومت ہر لحاظ سے بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،یہ پاکستان کی سب سے ناکام ترین حکومت ہے، اب بھی خاموشی اختیار کی یہ خاموشی جرم بن جائے گی ۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری اور نوازشریف نے ہمہ گیر تقاریر کی ہیں ،اس کے بعد مجھ ناچیز کیلئے کچھ کہنے کیلئے باقی نہیں رہا،نوازشریف نے سیاسی تاریخ کا بھرپور احاطہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات میں سیاسی انجینئرنگ ہوئی،2018 کے الیکشن کے بعد ایک سلیکٹڈ حکومت وجود میں آئی اور سلیکٹڈ وزیراعظم نے انتخابی دھاندلی کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی ،الیکشن دھاندلی سے متعلق کمیٹی بنائی گئی لیکن ایک انچ بھی آگے نہیں جا سکی، اس سے بڑا وزیراعظم کا جھوٹ اور یو ٹرن کیا ہو سکتا ہے، سلیکٹڈ نے قوم سے وعدہ کیا تھا آر ٹی ایس بند ہونے کے معاملے کی تحقیقات ہو گی ۔

شہبازشریف نے کہاکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جمہوریت صرف نام کی ہے،آمریت کے باعث ہرشعبہ تنزلی کا شکاررہا،عمران خان نے کہا تھا کہ وہ مرجائیں گے مگرآئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے،قائد حزب اختلاف نے کہاکہ آج مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، آج جی ڈی پی منفی اعشاریہ 4 پر ہے ، آج گندم کی قیمت 73 سال کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے ، آج گندم کی مارکیٹ میں قیمت2700 روپے فی من ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت ملک بھر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا ئی اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو توفیق نہ ہوئی کہ لوگوں کی امداد کر سکیں ، پہلے چینی ایکسپورٹ کرکے قیمتیں بڑھائی گئیں اور اب ا مپورٹ کی جارہی ہے،چینی اور گندم سکینڈل کی ذمہ حکومت ہے ، قوم کی نظریں اے پی سی پر ہیں کہ ہم کیا فیصلہ کرتے ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ملک میں احتساب کے نام پر اندھا انتقام ہورہا ہے ،حکومت نے عوامی فلاح کے کون سے منصوبے بنائے ہیں ، سکولوں میں بچیوں کے وظائف ختم کردیئے گئے، حکومت ہر لحاظ سے بری طرح ناکام ہو چکی ہے یہ پاکستان کی سب سے ناکام ترین حکومت ہے اب بھی خاموشی اختیار کی یہ خاموشی جرم بن جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -