”نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے“، وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کے اے پی سی سے خطاب کی لائیو کوریج روکنے کی مشیروں اور معاونین کی تجویزمسترد کردی 

”نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے“، وزیراعظم عمران خان نے ...
”نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے“، وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کے اے پی سی سے خطاب کی لائیو کوریج روکنے کی مشیروں اور معاونین کی تجویزمسترد کردی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریر لائیو دکھانے پر وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی لائیو کوریج روکنے کی مشیروں اور معاونین کی تجویز مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب لائیو دکھانے پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پیمرا کو ایسے عدالتی فیصلے پر عملدرآمدکا کہنا چاہئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مشیروں اور معاونین خصوصی کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے،نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوزہوں گے،نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں ان کو جھوٹ بولنے دیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -