ابھی قوم نے قوانین کے برعکس ایک سزایافتہ اشتہاری مجرم کا لائیو بھاشن سنا، شہزاد اکبر

ابھی قوم نے قوانین کے برعکس ایک سزایافتہ اشتہاری مجرم کا لائیو بھاشن سنا، ...
ابھی قوم نے قوانین کے برعکس ایک سزایافتہ اشتہاری مجرم کا لائیو بھاشن سنا، شہزاد اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر داخلہ شہزاداکبر نے کہاہے کہ کہتے ہیں پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں، ابھی قوم نے سزایافتہ اشتہاری مجرم کا لائیو بھاشن سناہے۔


مشیر داخلہ شہزاداکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کہتے ہیں پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں،ابھی قوم نے قوانین کے برعکس ایک سزایافتہ اشتہاری مجرم کا لائیو بھاشن سنا۔
شہزاد اکبر نے کہاکہ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اورہمیشہ کی طرح گرم ہواچلتے ہی ووٹر کو چھوڑ کر لندن بھاگ جاتے ہیں،میاں صاحب بضد ہیں صرف وہ جج قبول ہے جو انہیں ثبوتوں کے باوجود بری کرے۔


مشیر داخلہ کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ بلاول چونکہ لکھی تقریر کر سکتا ہے اس لئے فرما رہے ہیں سابق وزیراعظم کو بولنے نہیں دیا جا رہا بھائی آپ سمیت آپکے سابق وزیراعظم کی اصل صورت پوری قوم لائیو دیکھ رہی ہے لگتا ہے شیری صاحبہ دور بیٹھیں ہیں اور لکھی تقریر درست نہ کر سکی۔