مروہ کیس، کپڑوں سے حاصل نمونے ملزمان کے ڈی این اے سے میچ کر گئے

مروہ کیس، کپڑوں سے حاصل نمونے ملزمان کے ڈی این اے سے میچ کر گئے
مروہ کیس، کپڑوں سے حاصل نمونے ملزمان کے ڈی این اے سے میچ کر گئے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں 5 سالہ بچی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے۔ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے بتایا کہ فیض محمد فیضو اور عبداللہ افغانی کو 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔نعمان صدیقی نے بتایا کہ فارنزک ڈویژن نے دونوں ملزمان کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق کی، ملزمان کے نمونے مروہ کے کپڑوں سے حاصل کے گئے تھے۔

خیال رہے کہ 5 سالہ بچی مروہ 4 ستمبر کی شام 7 بجے گھر سے نکل کر گلی میں ہی واقع دکان پر چیز لینے گئی تھی، دکان گھر سے صرف 20 قدم کے فاصلے پر ہے، بچی جب 10 منٹ تک چیز لے کر گھر واپس نہ آئی تو اس کی دادی نے تلاش شروع کردی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مروہ گھر سے نکلنے کے 10 منٹ کے اندر لاپتہ ہوگئی تھی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کرکے لاش بوری میں بند کردی گئی۔

بچی کی لاش اگلے روز رات کو گھر کے قریب خالی پلاٹ پر بنی کچرہ کنڈی پر پھینکی گئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق مروہ کے اغوا اور لاش ملنے میں کم از کم 30 سے 32 گھنٹوں کا وقفہ تھا۔پولیس کے مطابق 5 سال کی مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -