نوازشریف کی تقریر کانکتہ ہے اگر میں حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے ، فواد چودھری 

نوازشریف کی تقریر کانکتہ ہے اگر میں حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے ، فواد چودھری 
نوازشریف کی تقریر کانکتہ ہے اگر میں حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے ، فواد چودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ ہو گئی ،نوازشریف کی تقریر کانکتہ ہے اگر میں حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے ۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نوازشریف کی تقریر کا نکتہ یہ ہے اگر میں حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر فوج مجھے حکومت میں لانے کیلئے کردار ادا نہیں کرتی تو وہ ناقابل قبول ہے، فوج اور عدلیہ سے گلہ صرف یہ ہے کہ جب عمران خان اور عوام نے مجھے نکالا تو آپ میرے ساتھ کیوں نہیں کھڑے ہوئے۔

وفاقی وزیر کا کہناہے کہ ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ،میڈیا کی آزادی کا اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہو گا کہ نواز شریف کی تقریر براہ راست دکھائی گئی،کہتے ہیں 33 سال ملک میں آمریت رہی لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان سالوں میں پندرہ سال وہ خود اس سسٹم کا حصہ رہے اور کٹھ پتلی کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -