آل پارٹیزکانفرنس کے شرکاکےلئے ظہرانہ،مینیومیں چکن بریانی،چکن مصالحہ،مٹن،حلوہ،کھیرشامل

آل پارٹیزکانفرنس کے شرکاکےلئے ظہرانہ،مینیومیں چکن بریانی،چکن ...
آل پارٹیزکانفرنس کے شرکاکےلئے ظہرانہ،مینیومیں چکن بریانی،چکن مصالحہ،مٹن،حلوہ،کھیرشامل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا کیلئے ظہرانہ دیا ،ظہرانے کے مینیومیں چکن بریانی ،چکن مصالحہ،مٹن،حلوہ،کھیرشامل تھی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی،جس میں مسلم لیگ ن، جے یو آئی (ف)،بی این پی مینگل، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور جماعتوں نے شرکت کی ، اے پی سی سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری ، ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر ن لیگ شہبازشریف نے خطاب کیا۔

آل پارٹیزکانفرنس کے شرکاکےلئے ظہرانہ کابھی اہتمام کیاگیا تھا،ظہرانے کے مینیومیں چکن بریانی،چکن مصالحہ،مٹن،حلوہ،کھیرشامل تھا، چکن جلفریزی،چکن سیخ کباب،چکن بوٹی اورمختلف قسم کے سلادبھی مینیوکاحصہ تھے، پکوانوں کےساتھ کولڈڈرنکس سے بھی مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -