ڈاکٹر شہباز گل نے میاں نواز شریف کو حیران کن مشورہ دے دیا 

ڈاکٹر شہباز گل نے میاں نواز شریف کو حیران کن مشورہ دے دیا 
ڈاکٹر شہباز گل نے میاں نواز شریف کو حیران کن مشورہ دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میاں صاحب اگر واقعی انقلاب کی قیادت کرنا چاہتے ہیں تو پھوکے فائر کرنے کی بجائے پاکستان آ کر انقلاب کی قیادت کریں، امید تھی کہ میاں صاحب بمعہ مفرور ٹولہ پاکستان آنے کا اعلان کریں گے مگر میاں صاحب اپنے ماضی کی روایات کے مطابق ہی پائے گئے کہ ان تلوں میں تیل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 

یہ پرانے والے دور کی واپسی چاہتے ہیں کہ ملک قیوم کو فون کریں اور انہیں بری کر دیں یا ان کو این آر او دے کر جدہ بھیج دیا جائے تو یہ کہیں گے کہ ادارے آزاد ہیں، اپنی چوری بچانے کے لیے یہ پاکستان اور پاکستانی اداروں کو بھی بدنام کرنے میں مصروف ہیں، میڈیا پر پابندی کا چورن بھی اب نہیں بیچ سکتے۔انہوں نےکہا کہ قوم نے عدالتوں سے سند یافتہ مفرور مجرم کی تقریر کو براہ راست سنا،میرے سمیت کابینہ کے کچھ ارکان کی رائے کے خلاف جاکر حکومت کا ان کی تقریر نہ روکنے کا فیصلہ ٹھیک ثابت ہوا،مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ نقصان نواز شریف کے بیانیے نے پہنچایا۔جتنا یہ بولیں گے جھوٹ بولیں گے اتنا ہی ایکسپوز ہوں گے۔