مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی میں تجویز دے کر پیپلز پارٹی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی میں تجویز دے کر پیپلز پارٹی کو بڑی مشکل میں ڈال ...
مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی میں تجویز دے کر پیپلز پارٹی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفے اور سندھ اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج ہی فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوں گے، وزیراعظم سمیت اسمبلیاں اور میرے نزدیک سینیٹ چیئرمین بھی جعلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مضبوط موقف کی طرف جانا ہے، پارلیمنٹ میں جو قانون سازی ہورہی ہے، کیا بندوق کی زور پر نہیں، ہم نے اب زبانی باتیں نہیں کرنی بلکہ تحریری بات کرنا ہوگی، آپ لوگ بہت پیچھے ہٹ چکے ہیں، بنیادی بات یہ ہے کہ اب میں زبانی دعووں پر یقین نہیں رکھتا۔
مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا خطاب میڈیا تو نہیں دکھا رہا لیکن اے پی سی نے بھی اسے نشر ہونے سے روک دیا ہے، میڈیا کو اتنا قید کر دیا گیا ہے کہ وہ ہماری لاکھوں کے اجتماعات اور ہماری تقاریر نہیں دکھا رہے، ان کو روکا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -