وحدت امت کانفرنس کل ایوان صدر میں ہو گی ، کون کون شریک ہو گا ؟تفصیلات آگئیں

وحدت امت کانفرنس کل ایوان صدر میں ہو گی ، کون کون شریک ہو گا ؟تفصیلات آگئیں
وحدت امت کانفرنس کل ایوان صدر میں ہو گی ، کون کون شریک ہو گا ؟تفصیلات آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتہا پسندی ،دہشت گردی فرقہ وارانہ تشدد ،مقدسات کی توہین اور تکفیر کے خلاف ،مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی تائید و حمایت کےلئے پاکستان علما کونسل کی میزبانی میں "وحدت امت کانفرنس "کل(اتوار کے روز )ایوان صدر میں منعقد ہو گی، کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے دو سو سے زائد علما و مشائخ کانفرس میں شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور دارالافتا کے صدر علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف مسالک و مذاہب کے لوگ رہتے ہیں،کسی بھی مکتبہ فکر یا مذہب کے ماننے والوں کے مقدسات کی توہین نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ علما و مشائخ،حکومت اور ملکی سلامتی کے اداروں کی کوششوں سےمحرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقراررہی ہے ، بعض افراد نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جن کے خلاف قانون حرکت میں آ چکا ہے،کل کی وحدت امت کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے جبکہ کانفرنس سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان ،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ،وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز احمد شاہ سمیت تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ خطاب کریں گے اور "اعلانِ اسلام آباد " کی صورت میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -