حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، قمر الزماں کائرہ بھی میدان میں آگئے

حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، قمر الزماں کائرہ بھی میدان میں آگئے
حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، قمر الزماں کائرہ بھی میدان میں آگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، خلاف دستور ملک کو نہیں چلایا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، خلاف دستور ملک کو نہیں چلایا جا سکتا ہے،آج سہولت کار بھی مان رہے ہیں کہ حکومت فیل ہو چکی ہے،حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوگئی ہے اور انہوں نے اپنے وعدوں سے نہ صرف انحراف کیا بلکہ ان کے برعکس لوگوں کی آزادیاں سلب کر رہےاور ملکی معیشت کو مشکل میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ  موجودہ حکومت کی وجہ سے ملکی معیشت تنزلی کا شکار ہے، نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب بھی جمہوریت کو خطرہ ہوا  سب سے پہلے اس خطرے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی اور کارکنان نے آواز اٹھائی،اگر حکومتی ارکان کا بیانیہ درست تھا کہ پاکستان کی حزب اختلاف کمزور ہے تو یہ گھبراہٹ کس بات کی ہے؟اگر حکومت پراعتماد ہےتو حکومتی وزرا گذشتہ دو سالوں والی گھسی پٹی اور فضول باتیں کیوں کر رہے اور اپوزیشن کی قیادت پر الزامات کیوں  لگا رہے ہیں؟ ہمیں ان کی ہیجانی کیفیت سمجھ میں آرہی ہے کہ حکومت خود اپنے اقدامات کو جانتی ہے کہ وہ کتنی کمزور ہے جبکہ سہارے حکومتوں کو نہیں بچایا کرتے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -