سب ادارے قابل احترام مگر پارلیمنٹ سب سے معززہے، لیول پلیئنگ فیلڈ چھیننا پڑے گی: مریم نواز

سب ادارے قابل احترام مگر پارلیمنٹ سب سے معززہے، لیول پلیئنگ فیلڈ چھیننا پڑے ...
سب ادارے قابل احترام مگر پارلیمنٹ سب سے معززہے، لیول پلیئنگ فیلڈ چھیننا پڑے گی: مریم نواز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں پاکستان کی بیماری کا علاج بتایا، نوجوان نسل کو یہ تقریر تین مرتبہ سننی چاہیے، میں اور بلاول اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایسا پاکستان چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے ، پارلیمنٹ سب سے محترم ادارہ ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز  کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں نہ صرف پاکستان کی بیماری کا بتایا بلکہ اس کا علاج بھی تجویز کیا، نئی نسل کو کہوں گی کہ نواز شریف کی تقریر تین مرتبہ سنیں، اور پاکستان کے مسائل اور اس کا علاج سمجھیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئین کی حدود میں رہنے والے سب ادارے قابل احترام ہیں مگر سب سے قابل احترام ادارہ پارلیمنٹ ہے، لیول پلینگ فیلڈ کوئی دے گا نہیں چھیننا پڑی گی۔ہم نے انگریز سے آزادی اس لیے حاصل نہیں کی کہ اگر آپ حق، سچ ، آئین اور قانون کی بات کریں تو رات کو آپ کو ویگو ڈالے اٹھا کر لے جائیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسی جیسے آئین اور قانون پر چلنے والے ججز کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ایک افسر کو اٹھا لیا گیا اور بعد میں ان کو کہا گیا کہ کہنا شمالی علاقے گیا تھا، میر شکیل الرحمان کو جیسے جیل میں رکھا گیا، جو مطیع اللہ جان کو اٹھایا گیا یہ پاکستان کے لئے اچھی بات نہیں، بلاول اور میں نئی نسل کے نمائندے ہونے کی حیثیت سے ایسے پاکستان کو اپنی اگلی نسل کو نہیں چھوڑ کر جانا چاہتے۔

انہوں نے اے پی سی میں موٹروے کیس اور سی سی پی او لاہور کے بارے میں بھی بات کی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح ہماری بہن کی بے حرمتی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی، بدنام زمانہ پولیس افسر کا دفاع قومی سانحہ ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -