مسلسل چار گیندوں پر چار وکٹیں ،شاہین آفریدی نے ابھی تک کے اپنے کیرئیر کی شاندار باولنگ کا مظاہرہ کردکھایا

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ میں جاری ویٹالٹی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایک میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے مسلسل چار گیندوں پر چار وکٹیں لے اڑے ہیں۔ہیمشائر کاونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے مڈل سیکس کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دے کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی ہے۔ساوتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں ہیمپشائر نے پہلے کھیلے ہوئے میڈل سیکس کو 142 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں مڈل سیکس کی بیٹنگ لائن شاہین شاہ کی گیند بازی کے سامنے لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 121 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔شاہین شاہ نے چار اوور میں 19 رنز دے کر 4.75 کی اوسط سے چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ان کی اعلی کارکردگی کی بدولت ہیمپشائر نے مڈل سیکس کو 20 رنز سے شکست دی ہے۔
Shaheen afridi 4 wickt on 4 balls all are bowled and 6 wickt taken in a match pic.twitter.com/s2iMSKW3YC
— SYED MEHMOOD SHERAZI (@SMsheraazi) September 20, 2020