گوجرانوالہ میں لڑکی کو پولیس ہیلپ لائن15پر کال کرنا مہنگا پڑ گیا ،تفتیشی افسر نے تھانے بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گوجرانوالہ میں لڑکی کو پولیس ہیلپ لائن15پر کال کرنا مہنگا پڑ گیا ،تفتیشی افسر ...
گوجرانوالہ میں لڑکی کو پولیس ہیلپ لائن15پر کال کرنا مہنگا پڑ گیا ،تفتیشی افسر نے تھانے بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کرنے والی لڑکی کو تھانہ اروپ میں بلا کر مبینہ طور پر تفتیشی افسر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں 15 پر دادرسی کے لیے کال کرنے والی لڑکی کو تھانے بلا کر انکوائری کے بہانے اے ایس ائی نے نہ صرف مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بلکہ لڑکی کا موبائل نمبر بھی دیگر اہلکاروں میں بھی بانٹ دیا جو اسے بار بار تنگ کر رہے ہیں۔

متاثرہ لڑکی نے انکوائری آفیسر کے خلاف سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست جمع کرادی جس پر سی پی او رائے بابر نے ایس پی صدر اور ایس پی سول لائن کو انکوائری کا حکم دیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تھانے اروپ کے علاقے میں اوباش افراد نے جھگڑے کے دوران کپڑے پھاڑ دیئے جس پر میں نے 15 پر مدد کے لیے کال کی تھی اور پھر مجھے تفتیش کے بہانے بلا کر اے ایس آئی مبشر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -