سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے آج ایک دوسرے کے خیر خواہ بنے ہوئے ہیں، لٹیروں کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں:نیلم حیات ملک

سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے آج ایک دوسرے کے خیر خواہ بنے ہوئے ...
سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے آج ایک دوسرے کے خیر خواہ بنے ہوئے ہیں، لٹیروں کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں:نیلم حیات ملک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کی مرکزی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے کہا ہے کہ سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے آج ایک دوسرے کے خیر خواہ بنے ہوئے ہیں،نواز شریف بتائیں کہ انکے سمدھی اسحاق ڈار اربوں روپے لوٹ کر کہاں چھپے ہوئے ہیں؟اپوزیشن کی اے پی سی وقت کا ضیاع ہے، عوام پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو عام انتخابات میں مسترد کر چکی،حکومت کو ان لٹیروں کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نیلم حیات ملک نے کہا کہ  اپوزیشن آج  اپنی کرپشن کے تحفظ کے لیے سر جوڑ کر بیٹھی ہے،وزیر اعظم عمران خان سے جواب لینے سے پہلے نواز شریف یہاں آکر عدالتوں کو جواب دیں اور ویڈیو لنک کے  ذریعے سیاست چمکانے کے بجائے یہاں آکر مقدمات کا سامنا کریں۔انہوں نے کہا کہ  ملک کو کئی دھائیوں تک لوٹنے والوں کا ٹولہ آج ایک ساتھ جمع ہوا ہے،اب مسٹر ٹین پرسنٹ کی سیاست ختم ہوچکی، آصف زرداری اپوزیشن جماعتوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں، سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے ایک دوسرے کے خیر خواہ بنے ہوئے ہیں،تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا شخص آج بغیر سکرپٹ پڑھے خطاب نہیں کر پا رہا۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات پر تقریریں کرنے والوں نے ہی ملک کو ان حالات میں پہنچایا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے خلاف کاروائی میں کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی،قوم یہ بات جان چکی ہے کہ جب انکی چوری پکڑی جاتی ہے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -