حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ، مشترکہ استعفے، اپوزیشن کا 7 نکاتی ایکشن پلان جاری

حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ، مشترکہ استعفے، اپوزیشن کا 7 نکاتی ایکشن پلان ...
حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ، مشترکہ استعفے، اپوزیشن کا 7 نکاتی ایکشن پلان جاری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کی جانب سے 26 نکاتی قرار داد کے بعد 7 نکاتی ایکشن پلان کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

اپوزیشن کے ایکشن پلان میں وزیر اعظم عمران خان کو سلیکٹڈ قرار دے کر ان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ اور ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا  اعلان کیا گیا ہے۔

ایکشن پلان میں وکلا، تاجر، کسان، مزدور، طلبہ، سول سوسائٹی ، میڈیا اور عوام کو حکومت مخالف تحریک کا حصہ بنانے کا کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اکتوبر 2020 میں سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مشترکہ جلسوں اور ریلیوں کے انعقاد جبکہ دسمبر  2020 میں بڑے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکشن پلان میں جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ بھی شامل ہے۔ ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی تبدیلی کیلئے متحدہ حزب اختلاف پارلیمان کے اندر اور باہر تمام جمہوری، سیاسی اور آئینی آپشنز استعمال کرے گی جن میں عدم اعتماد کی تحاریک اور مناسب وقت پر اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کا آپشن شامل ہے جس کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو اس کیلئے لائحہ عمل کا تعین کرے گی۔

مزید :

قومی -