”اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم ۔۔۔“مولانا فضل الرحمان بارے سوال پر شہباز شریف کا چٹکلہ

”اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم ۔۔۔“مولانا فضل الرحمان بارے سوال پر شہباز ...
”اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم ۔۔۔“مولانا فضل الرحمان بارے سوال پر شہباز شریف کا چٹکلہ
کیپشن:    سورس:   twitter/@PunhalBalochMir

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اے پی سی کے بعد پریس کانفرنس میں صحافی کے مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر گانا کی لائن سنا کر جواب دے دیا ۔تفصیل کے مطابق صحافی نے پوچھا کہ مولانا فضل الرحمان اے پی سی میں چاہتے تھے کہ اپوزیشن جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے دیں اور سندھ اسمبلی تحلیل ہو جائے ،کیا مولانا فضل الرحمان پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں ۔اس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ مولانا صاحب سے بات ہو گئی ہے اور طے پا گیا ہے کہ ’اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم‘۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سلیکٹڈ ہے اور اسے دھاندلی کے ذریعے لا یا گیا ،سوا دو سالوں میں عوام کے حالات بہت زیادہ خراب ہو گئے ،وزیراعظم معاملہ فہم نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اہم قومی معاملات پر اپوزیشن کا ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو پاکستان کے مفادات کا خیال رکھنا نہیں آتا اس لیے آج فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کا مزید قائم رہنا پاکستان کے لیے خطرناک ہے ۔

مزید :

قومی -