”کھیتی باڑی کرلوں گا لیکن پی سی بی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاﺅں گا“ معروف کرکٹر نے دلبرداشتہ ہو کر کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

”کھیتی باڑی کرلوں گا لیکن پی سی بی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاﺅں گا“ معروف ...
”کھیتی باڑی کرلوں گا لیکن پی سی بی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاﺅں گا“ معروف کرکٹر نے دلبرداشتہ ہو کر کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف فاسٹ باو¿لر محمد عرفان جونیئر نے نیشنل ٹی 20 کپ کی ٹیموں کیلئے سلیکشن میں من پسند افراد کو نوازے جانے کا الزام لگا دیا اور دلبرداشتہ ہوکر کرکٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنے کا اعلان بھی کر دیا۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق محمد عرفان جونیئر نے ہرطرز کی کرکٹ چھوڑ نے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ فاسٹ باو¿لر کا کہنا ہے کہ آئندہ کرکٹ نہیں کھیلوں گا، پی ایس ایل فرنچائز نے ٹیم میں شامل کرنا ہوا تو اس کے بارے میں سوچوں گا، کھیتی باڑی اور کھیلوں کے سامان کی دکان سے گزارا کرلوں گا، پی سی بی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاو¿ں گا۔ انہوں نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔محمد عرفان جونیئر کا کہنا ہے کہ میری فرسٹ الیون میں جگہ بنتی تھی، سلیکٹرز نے من مانی کر کے اپنے لڑکوں کو شامل کیا، میں نے پی ایس ایل میں بھی پرفارمنس دی، گزشتہ سیزن میں بھی میری پرفارمنس شاندار رہی لیکن مجھے سیکنڈ الیون میں پھینک دیا گیا۔

مزید :

کھیل -