اپوزیشن جماعتیں کبھی ایک پیج پر نہیں آسکتیں، ان سب کا اپنا اپنا پیج ہے،حکومت مدت پوری کرے گی:گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

اپوزیشن جماعتیں کبھی ایک پیج پر نہیں آسکتیں، ان سب کا اپنا اپنا پیج ہے،حکومت ...
اپوزیشن جماعتیں کبھی ایک پیج پر نہیں آسکتیں، ان سب کا اپنا اپنا پیج ہے،حکومت مدت پوری کرے گی:گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

  

لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کر لیں حکومت کے2سال مکمل ہوچکے باقی 3سال بھی پورے ہونگے اپوزیشن جماعتیں کبھی ایک پیج پر نہیں آسکتیں ان سب کا اپنا اپنا پیج ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ لاہور کے دوران گور نر سندھ عمران اسماعیل نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورسے ملاقات کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی امور بارے بات چیت کی گئی جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بارشوں سے متاثر ہونیوالے سندھی عوام کے لیے ریلیف پیکج پر گور نر پنجاب کا شکر یہ بھی اداکیا  ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 2023تک اے پی سیز ہوتیں رہیں گی حکومت قائم رہیگی حکومت کے2سال مکمل ہوچکے باقی 3سال بھی پورے ہونگے عمران خان نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا ہے عوام بھی حکومتی بیانہ کے ساتھ کھڑی ہے مخالفین ناکام ہوں گے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا حکومت نے پہلے دن سے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ ملک کو کر پشن جیسے ناسور سے مکمل نجات دلائیں گے پہلے احتساب پر کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اربوں روپے کے غیر ملکی قر ضوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر تباہی کے سواکچھ نہیں دیا مگر تحر یک انصاف کی حکومت نے اپنی کامیاب معاشی پالیسوں کے ذریعے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ سڑکوں پر آکراحتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے کی بجائے پار لیمنٹ میں اپنا جمہوری کردار اداکرتے ہوئے عام انتخابات کا انتظار کر یں کیونکہ عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے۔ گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے ا فرتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا عمرا ن اسماعیل نے کہا کہ ملک پہلی بار درست سمت میں کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیساں کامیاب ہو رہی ہیں اپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہوگی اور حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کر ے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -