”مولانا !میں آپ سے تین سال بڑا ہوں ،چھوٹوں سے بات منوانا جانتا ہوں “ اے پی سی میں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ مکالمہ 

”مولانا !میں آپ سے تین سال بڑا ہوں ،چھوٹوں سے بات منوانا جانتا ہوں “ اے پی سی ...
”مولانا !میں آپ سے تین سال بڑا ہوں ،چھوٹوں سے بات منوانا جانتا ہوں “ اے پی سی میں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ مکالمہ 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں اسمبلیوں سے اپوزیشن کے استعفوں کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق مولانا فض الرحمان استعفوں کے بارے میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماﺅں سے بحث کرتے رہے۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”مولانا !میں آپ سے تین سال بڑا ہوں چھوٹوں سے بات منوانا جانتا ہوں ۔“ اس پر جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں تین سال بڑا ہوں ،بات منوا لوں گا۔ایک موقع پر بلاول بھٹو نے نواز شریف کو اسمبلیوں اور سندھ حکومت سے استعفوں کی پیشکش کی ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم استعفے ن لیگ کو جمع کراتے ہیں ،نواز شریف وطن واپس آ کر استعفے سپیکر کو پیش کردیں ۔اس پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں استعفوں کا مخالف نہیں ہوں لیکن چاہتا ہوں کہ حکومت پر دباﺅ بنا کر استعفے دئیے جائیں ۔اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر اتفاق نہ ہو سکا ۔

مزید :

قومی -