بارسلونا میں مائیکرو سافٹ جلد اپنا آفس کھولے گا:صدر مائیکرو سافٹ کمپنی جوردی ریباس

بارسلونا میں مائیکرو سافٹ جلد اپنا آفس کھولے گا:صدر مائیکرو سافٹ کمپنی جوردی ...
بارسلونا میں مائیکرو سافٹ جلد اپنا آفس کھولے گا:صدر مائیکرو سافٹ کمپنی جوردی ریباس

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )مائیکروسافٹ بہت جلد بارسلونا میں اپنا آفس کھولے گا۔ اس سلسلے میں کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا کے مرکزی علاقوں میں دفتر تلاش کیاجارہاہے۔ دفتر 2022 کے اوائل میں اپنا کام شروع کرے گا۔ان خیالات کا اظہارمائیکرو سافٹ کمپنی س کے صدر جوردی ریباس نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بارسلونا میں قائم کیا جانے والا سنٹرلندن، پیرس، میونخ کے بعد یورپ میں اپنی نوعیت کا چوتھا سنٹر ہوگا۔ جس میں 30 سافٹ وئیر انجینئر، مشین لرننگ اورڈیپ لرننگ میں مہارت رکھنے والے افراد ابتدائی طور پر کام کریں گے۔ مائیکروسافٹ مستقبل میں ایک سو سے زائد ملازمین کی بھرتی کا ارادہ رکھتاہے۔

بارسلونا کے انتخاب کے حوالے سے کمپنی کا موقف ہے کہ بارسلونا شہر میں 1 لاکھ سے زائد پیشہ ور افراد، 800 ریسرچ گروپ، 25 ہزار سے زائد محققین،1500 کے قریب سافٹ وئیر ہاوسز کام کررہے ہیں۔مائیکروسافٹ بارسلونا میں کتنی سرمایہ کاری کرے گا یہ بات واضع نہیں کہ گئی تاہم جنوری 2022 سے دفتر اپنا کام شروع کردے۔

مزید :

بین الاقوامی -