منسوخ میچوں کے حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا 

منسوخ میچوں کے حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا 
منسوخ میچوں کے حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا 

  

آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ منسوخ میچز دوبارہ کھیلنے سے متعلق کچھ عرصے میں سوچ بچار کریں گے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو فنانشل نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان عوام کو افسوس ہوا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ پاکستانی کرکٹ مداحوں کا دکھ سمجھ سکتی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا پھر سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو فنانشل نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا انگلینڈ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا سب سے اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ منسوخی کے باوجودپاکستان کرکٹ بورڈ سے قریبی تعلقات بحال رکھے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستانی عوام کرکٹ کے لیے جذبہ رکھنے والی قوم ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -