واش روم میں لگے کیمرے سے ویڈیو بنا کرخواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار 

واش روم میں لگے کیمرے سے ویڈیو بنا کرخواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم ...
واش روم میں لگے کیمرے سے ویڈیو بنا کرخواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم سرکل نے کراچی اور حیدر آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے سائبرکرائم میں ملوث خاتون سمیت ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ 

 ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق حیدر آباد میں گرفتار ملزم نے ایک گھرکے واش روم میں کیمرہ لگا رکھا تھا۔ملزم اس کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سے خواتین کو بلیک میل کر رہا تھا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک خاتون سے زیادتی کی کوشش ہوئی ، واقعے کی ویڈیو متاثرہ لڑکی کی سابقہ نند نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی ، ویڈیو وائرل کرنے پر ملزمہ کو گرفتارکرلیا گیا ، دونوں ملزمان سے شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -