پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان
پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی نےملک بھرمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی اوراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیادپرہونےوالےہوشربا اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد کے آبپارہ چوک پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نےبڑی تعداد میں شریک ہوئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہاکہ موجودہ نا اہل حکومت نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، آٹا، چینی، ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تحریک کو ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں گے اور اِس حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے،پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک بھر میں مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -