نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخی،عالمی طاقتیں پھر پاکستان کے مخالف

نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخی،عالمی طاقتیں پھر پاکستان کے مخالف
نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخی،عالمی طاقتیں پھر پاکستان کے مخالف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان پہنچ کر سیکیورٹی کو جواز بنا کر سیریز کیا منسوخ کی انگلینڈ،آسٹریلیاکر کٹ بورڈ بھی حرکت میں آگیا۔انگلینڈ نے اگلے ماہ مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان آنا تھا جو شاید نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اس عمل کے بعد نا آسکے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جس کو ملتوی کرنے کا اشارہ دے دیا ہے اور بات ایک مرتبہ پھر سیکیورٹی اداروں اور پاکستان میں بڑھتے سیکیورٹی کے مسائل پر ڈال دی۔ہونا تو یوں چاہئے تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ ختم کرنے کے اعلان سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت سیکیورٹی اداروں کا آگاہ کرتی جس پر انہیں بریفنگ دی جاتی اور انہیں اس حوالے سے اعتماد میں لیا جاتالیکن ایسا نا ہو سکا۔

کیوی کرکٹ بورڈ نے پانچ ملکوں پر مشتمل اتحاد کا ایک ایساٹوپی ڈرامہ پیش کیا کہ دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نامور کھلاڑی،تجزیہ کار ان کی اس حرکت پر ششدر رہ گئے۔اگر ان ممالک کو سیکیورٹی الرٹ کی وارننگ کا ایشو تھا تو یہ ایشو پاکستان پہنچنے کے ساتھ کیوں نہیں درپیش آیا؟،یہ وہ سوال ہے جس کا جواب نیوزی لینڈ تو کیا ان باقی ملکوں کے پاس بھی موجود نہیں جو اس اتحاد میں شامل ہیں۔اسکے پیچھے سیدھی سی بات نظر آتی ہے اور وہ ہے ملک دشمنوں کا دنیا کے سامنے پاکستان کو پُر امن ملک نا دکھانا اور یہ ملک دشمن آپ کو اپنی صفوں سمیت انڈیا کے حمائتیوں کی صورت میں نظر آجائیں گے جو پاکستان میں رہتے ہوئے بھارت کا راگ آلاپتے ہیں۔دنیا نے اس کو سیکیورٹی الرٹ مانا لیکن حقیقت میں یہ سیریز آئی پی ایل سے متصادم تھی اور آئی پی ایل میں نامور کھلاڑیوں کی عدم شرکت ملک دشمنوں کو کھٹک رہا تھا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیم کا پاکستان کا دورہ  ان کی نظر میں ایسا کامیاب دورہ ہوتا جہاں سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل واپسی کے مزید دروازے کھل جاتے۔


 ہمارا ملک پاکستان بہت سی قربانیاں دینے کے بعدایک مرتبہ پھر دنیا میں پُر امن ملک کے طور پر دنیا بھر میں دیکھا گیا ہمارے ملک میں دورے پر آئی بہت سی کرکٹ ٹیموں نے اپنے دوروں کو یادگار بتایااور سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کی بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی بات کی گئی۔ویو رچرڈ،ڈیرن سیمی،ریلی روسو،پریراسمیت ہم ان کرکٹرز کے مشکور ہیں جنہوں نے اس نازک مرحلے میں پاکستان کو محفوظ اور پُ امن ملک قراردیا ان کھلاڑیوں نے پاکستان میں پی ایس ایل کے کئی میچز کھیلے اور یہاں مقیم رہے اس دوران انہوں نے جو محسوس کیا وہ ان کی زبان پر آگیا۔لیکن آج اس دورے کی منسوخی کے بعد ایک بات جو سامنے آئی کہ عالمی طاقتیں اور ان کے حواری کبھی بھی پاکستان کو ایک پُر امن ملک کے طور پر دیکھنا اور دکھانا نہیں چاہتے کیونکہ پاکستان آنے والے چند سالوں میں دنیا بھرروشن ستارے کی ماند ابھرتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔پاکستان ایک پڑ امن ملک تھا،ہے اور رہے گا اور بہت جلد دنیا میں وہ مقام حاصل کر لے گا جو شاید آج تک کسی کو حاصل نہیں ہو سکا۔


رمیض راجہ پی سی بی کے نئے چیئرمین بن چکے ہیں اور چیئرمین بنتے ہی ان کے سامنے ایک امتحان کھڑا ہو گیا ہے اس امتحان میں ان کو کامیاب ہو نا پڑے گا اور اپنا اس دورے کی منسوخی کے حوالے سے کیس آئی سی سی میں اس طرح پیش کرنا چاہئے کہ آئی سی سی فیصلہ پاکستان کے حق میں دیتا دکھائی دے۔ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین سے مکمل طور پر امیدیں اور ان پر اعتماد ہے کہ جس طر ح انہوں نے پاکستان کی ہمیشہ ہر محاذ پر ساکھ کو متاثر ہونے نہیں دیا اس نازک مرحلے میں بھی نہیں ہونے دیں گے۔آخر میں میرا سلام ان سیکیورٹی اداروں کو جنہوں نے  پاکستان پر الزام لگنے کے باوجود کیوی ٹیم کو بحفاظت واپسی کے لئے ایئر پورٹ چھوڑا۔
 

مزید :

رائے -کالم -