نجی ائیرلائن کی دبئی جانے والی پرواز پرلیزر لائٹ 

نجی ائیرلائن کی دبئی جانے والی پرواز پرلیزر لائٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)ائیرپورٹ سیٹیک آف کرنیوالے جہازپرلیزرلائٹ پڑنے  سے خوف پھیل گیا. پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق نجی ائیرلائن کی دبئی جانے والی پرواز پر بحریہ ٹاؤن سے گزرتے ہوئے لائٹ ماری گئی ائیرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ تھانے کی پولیس کی اطلاع دی گئی  پولیس  نے جہاز پر لیزر لائٹ سے نشانہ لینے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا مقدمہ میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس کے مطابق  لیزرلائٹ سے جہازکانشانہ لینے والے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے۔ 

مزید :

علاقائی -